14 نومبر 2026 - 21:50
3 | مغربی ایشیا مزید امریکہ سے ڈکٹیشن نہیں لے گا

یمنی مصنفہ اور سیاسی تجزیہ کار مُنىٰ صفوان، نے کہا: ایران نے اپنے اتحادیوں کو ماہی گیری نہیں سکھائی بلکہ انہیں ماہی گیری کا کانٹا بنانا سکھا دیا ہے، انہیں زبردست طاقتوں میں تبدیل کر دیا ہے یہاں تک کہ وہ ایک وسرے پر اعتماد کر سکتے ہیں۔/ ایران اتحادی بناتا ہے، سعودیہ طاقتور اتحادی بنانے کے بجائے، غلام اور تابع چاہتا ہے۔ / ایران امریکہ کو "نہیں" کہہ سکتا ہے، جبکہ دنیا میں کوئی بھی ملک "نہیں" کہنے کی جرأت نہیں کر سکتا! / پہلی بار، یہ مشرق وسطیٰ ہے جو امریکی انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمنی مصنفہ اور سیاسی تجزیہ کار مُنىٰ صفوان، نے ذیل کی ویڈیو میں کہا:

دنیا کو نئی اور ابھرتی ہوئی طاقتیں طاقتوں پر اپنی آنکھیں کھول دیں۔

تم جتنا چاہو ان کی توہین کرو، وہ بدستور قائم و دائم ہیں اور انہیں مٹانیا نہیں جا سکتا؛ خواہ تشہیری ذرائع سے ان کے خلاف جھوٹ بولو؛ پھر بھی تم ان کی موجودگی کی حقیقت کا انکار نہیں کر سکتے ہوئے، انہیں حذف نہیں کیا جا سکتا اور یمن طاقت کا فارمولا بنا سکتا ہے اور تاریخ کی سمت تبدیل کر سکتا ہے۔ سعودیہ نے ایک ذہانت پر مبنی اہم کا کیا تھا، جو اس کے ماضی پر نظرثانی کی علامت تھا۔

یہ ملک سمجھ گیا تھا کہ یمن کی جنگ ایک طویل، فرسودہ کرنے والی اور غلط جنگ تھی۔ چنانچہ اس نے پسپائی اختیار کی اور اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور پھر ایران کے ساتھ معمول سازی اور امن و مصالحت کی طرف بڑھ گیا۔

سعودی عرب دو ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر لانے اور ایران کے ساتھ دشمنی ختم کرنے کا خواہاں تھا۔

سنہ 2022 سے، اور پھر سنہ 2023 میں، اس نے اسی سمت میں کچھ اہم اقدامات انجام دیئے۔ ہم نے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا اور اب بھی ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کا ازآلہ کر سکتا ہے۔ لیکن واقعہ یہ ہؤا کہ "قانونیت کی حکومت" نامی حکومت، اور اخوان المسلمین اور ان کے ذیلی گروپوں نے سعودی حکومت کو یمن کی جنگ کا فیصلہ ختم کرنے پر اکسایا۔

وہ مسلسل کہتے تھے کہ ایران اس وقت کمزور ترین صورت حال سے دوچار ہے۔ کہتے تھے: "دیکھو، بشار اسد کا کیا بنا! ہم شام کے منظرنامے کو یمن میں بھی دہرا سکتے ہیں؛ حوثی کمزورترین صورت حال سے دوچار ہیں۔"

یہ پروپیگنڈا مسلسل دہرایا جاتا رہا۔ اسی سلسلے میں فوجی لام بندی اور پھر جنگ شروع ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha